ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری صاحب کی سرپرستی میں ایک اہم ٹریفک آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا

Spread the love


جہلم ( بلال رضا )ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری صاحب کی سرپرستی میں ایک اہم ٹریفک آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جسے ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء نور ویلفیئر سوسائٹی نے منظم کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک خرم فیاض ستی صاحب اور ٹریفک پولیس کے فوکل پرسن عبدالغفور چوہان صاحب نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب کے دوران شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم کیے گئے اور موٹر سائیکلوں پر سائیڈ مررز بھی لگائے گئے تاکہ روڈ سیفٹی کو فروغ دیا جا سکے۔ مزید برآں، عوام میں پودے تقسیم کیے گئے تاکہ ماحولیاتی بہتری کا شعور اجاگر کیا جا سکے۔

تقریب کے اختتام پر ٹریفک آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا، جس کا مقصد شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی کی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا۔ آخر میں ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری صاحب نے عوام سے خصوصی اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں تاکہ اپنی اور دوسروں کی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں