ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی نے جی ٹی روڈ جہلم کا دورہ کیا

Spread the love

جہلم: ( بلال رضا) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی نے جی ٹی روڈ جہلم کا دورہ کیا اور وہاں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیرِ اہتمام “ستھرا پنجاب” پروگرام کی سرگرمیوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس دورے کا مقصد جی ٹی روڈ پر صفائی کے نظام اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کے عمل کا جائزہ لینا تھا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے فیلڈ اسٹاف کی حاضری اور مشینری کے استعمال کو چیک کیا۔ انہوں نے کمپنی کے افسران کو سخت ہدایات جاری کیں کہ جی ٹی روڈ جیسے اہم تجارتی اور سفری راستے پر صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائے اور کوڑے کے ڈھیروں کا فوری خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صفائی کے کام میں کسی بھی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ “ستھرا پنجاب” مہم کو کامیاب بنانے میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کردار کلیدی ہے، اس لیے کمپنی کا عملہ اپنی تمام تر توانائیاں شہر کو صاف ستھرا بنانے کے لیے صرف کرے۔ ضلعی انتظامیہ صفائی کے اس مشن کی کڑی مانیٹرنگ کر رہی ہے تاکہ شہریوں کو ایک صحت مند اور خوبصورت ماحول فراہم کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں