گورنمنٹ سی پی سی ماڈل سکول لالے والا کھوہ میں سالانہ رزلٹ و تقسیمِ انعامات کی تقریب

Spread the love



(رپورٹ مرزا طارق محمود )
​جلالپور جٹاں (یکم اپریل 2026): گورنمنٹ سی پی سی ماڈل سکول لالے والا کھوہ میں سالانہ نتائج کے اعلان اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کرنے کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
​تقریب کے مہمانِ خصوصی انجمنِ مغلیہ جلالپور جٹاں کے صدر حافظ مرزا مبشر نعیم، راجہ شوکت جرال اور راجہ مجاہد جرال تھے۔
​تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ رزلٹ کارڈز ملنے اور انعامات وصول کرنے والے طلباء کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی۔ سکول کی تمام کلاسوں میں اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طلباء کو خصوصی شیلڈز اور انعامات سے نوازا گیا۔
​اس موقع پر مہمانِ خصوصی نے اپنے خطاب میں پوزیشن ہولڈرز کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور اساتذہ اور ہیڈ ماسٹر صاحب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ان طلباء کی حوصلہ افزائی کی جن کے نمبر کم آئے، اور انہیں نصیحت کی کہ وہ مایوس ہونے کے بجائے آئندہ سال کے لیے سخت محنت کریں تاکہ وہ بھی کامیابی کی منازل طے کر سکیں۔ مہمانوں نے زور دیا کہ یہی طلباء ہمارے ملک کا مستقبل ہیں اور ان کی تعلیم و تربیت ہی قوم کی ترقی کی ضامن ہے۔
​اس موقع پر مقامی معززین، اساتذہ کرام اور والدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں