بحریہ فاؤنڈیشن دینہ کیمپس میں سالانہ تقریب تقسیمِ انعامات کا انعقاد

Spread the love


دینہ: ( بلال رضا ) بحریہ فاؤنڈیشن دینہ کیمپس میں سالانہ تقریب تقسیمِ انعامات نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔ تقریب میں اساتذہ، طلبہ اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد مختلف تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے علاوہ اے پلس گریڈ لینے والوں اور بہترین حاضری کے حامل طلبہ کو بھی انعامات دیے گئے۔

تقریب کے دوران اساتذہ پرنسپل مس شازیہ اور مس عائشہ نے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی محنت کو سراہا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں طلبہ کو مزید محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی۔

ادارے کی شاندار تعلیمی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی کیمپس کا رزلٹ سو فیصد رہا، جس پر اساتذہ اور طلبہ کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

والدین نے بحریہ فاؤنڈیشن دینہ کیمپس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ دیگر تعلیمی اداروں کے مقابلے میں منفرد حیثیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ یہاں زیرِ تعلیم ان کے بچوں کا مستقبل روشن اور کامیاب ہوگا۔

تقریب کے اختتام پر طلبہ کی کامیابی کے لیے دعا کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ادارہ آئندہ بھی تعلیمی میدان میں اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں