جہلم ( بلال رضا )جہلم میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام جنرل سیکرٹری نور ویلفیئر سوسائٹی ایڈوکیٹ فرحت کمال ضیا نے کیا تقریب کے مہمان خصوصی سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر نازیہ شہزادی اور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر خضر حیات خان تھے اس موقع پر ڈی او ایجوکیشن محمد صفدر اور چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان بھی موجود تھے تقریب میں اساتذہ طلباء مقامی افراد نے بھی شرکت کی سب نے اپنے اپنے حصے کا پودا لگایا
تقریب کے اختتام پر شجر کاری جاری رکھنے کا عزم بھی کیا گیا اور تمام شرکاء نے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کا عہد کیا
