

رپورٹ سکندر ملک ۔
ڈسٹرکٹ وزیراباد۔جی ٹی روڈ میموریز مارکی میں انجمن پٹواریاں ضلع وزیر اباد کے صدر حافظ شبیر احمد چیمہ کی صاحبزادی کی بارات اور صاحبزادے کا ولیمہ۔ شادی کی تقریب منعقد ۔ مہمانوں کی امد کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری۔ دعوت شادی میں
میزبان فیملی کی جانب سے پنجاب روایات کا مان برقرار رکھتے ہوئے انے والے مہمانوں کے اوپر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اس کے علاؤہ مختلف مکاتب فکر افراد کو بھی مدعو کیا گیا جس میں علاقے کے ایم این اے ایم پی اے ڈاکٹر صاحبان ۔کاروباری حضرات ۔ معزز علماء کرام سرکاری آفیسران ۔سیاسی و سماجی شخصیات ۔رشتہ داروں اور مقامی لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت ۔میزبان فیملی کی طرف سے انے والے رشتہ داروں کے اوپر پھول کی پتیاں نچھاور کی گئی اور ہار پہنائے گئے ۔انے والے مہمانوں کی بہترین کھانوں سے خاطر تواضع کی گئی۔ اس موقع پر انے والے معزز مہمانوں کا کہنا تھا ۔
شادی ، سنت رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعد ہونے والی ایک خوشی کا موقع ہوتا ہے جس میں دلہن اور دلہا کے اہل خانہ، دوست اور رشتہ دار ایک ساتھ جمع ہو کر خوشی مناتے ہیں۔ یہ ایک اسلامی روایت ہے اور اس کا مقصد شادی کی خوشی کو لوگوں کے ساتھ بانٹنا اور معاشرتی تعلقات کو مضبوط کرنا ہوتا ہے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے شادی کے انعقاد کو پسند فرمایا اور اس میں شرکت کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
شادی کی تقریب، محض ایک خوشی کا موقع نہیں ہوتی، بلکہ اس کے ذریعے خاندان اور دوستوں کے درمیان محبت، تعاون اور بھائی چارہ بڑھتا ہے۔ اس میں کھانے کی تقسیم، محبت بھری باتیں اور دعاؤں کا تبادلہ ہوتا ہے جو نئے جوڑے کی زندگی میں برکتیں لے کر آتا ہے۔ اخر میں انجمن پٹواریاں ضلع وزیراباد کے صدر حافظ شبیر چیمہ صاحب اور رشتہ داروں نے تمام انے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور نئے تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ مہمانوں کو رخصت کیا ۔
اللہ تعالی ہمیں اپنی شادی کی خوشیوں کو سنجیدگی سے سمجھنے، اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ ان لمحوں کو شیئر کرنے اور اس میں برکتیں طلب کرنے کی توفیق دے۔امین ۔ثم امین ۔
