
سکندر ملک
ڈسٹرکٹ وزیراباد ڈسکہ روڈ کانباوالہ میں ۔سابقہ کبڈی پلیئر چوہدری سجاد چیمہ مرحوم ۔چوہدری شفاقت علی چیمہ مرحوم ۔رانا طارق محمود مرحوم کی یاد میں گوجرانوالہ کبڈی کلب اور سیالکوٹ کلب کبڈی کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ کا انعقاد کیا گیا ۔زیر سرپرستی ۔
سابقہ کبڈی پلے چوہدری نصیر احمد چیمہ ۔چوہدری شہباز احمد چیمہ ۔چوہدری سکلین ناصر چیمہ ۔چودری نثار احمد چیمہ ۔چوہدری نزاکت حسین چیمہ چوہدری محمد افضل گکھڑ ۔
مہمان خصوصی ۔
سابقہ کبڈی پلیئر انٹرنیشنل محمد رفیع پہلوان ۔
سابقہ کبڈی پلیئر انٹرنیشنل یاسر جاوید ہاتھی ۔
مہمانوں کا استقبال پھول کی پتیاں نچھاور کر کے ہار پہنا کر اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کر کے گراؤنڈ میں لایا گیا ۔
کبڈی میچ کی خصوصی کمنٹری کے لیے ملک شاکر فرائض سرانجام دیے ۔میچ شروع ہونے سے پہلے دونوں رائفریوں نے ٹاسک کروایا ۔سیالکوٹ کبڈی کلب اور گجرانوالہ کبڈی کلب کی ٹیموں کے درمیان 20 20 منٹ کے ہاف ہوئے ۔اور سیالکوٹ کبڈی کلب نے 2 پوائنٹ سے میچ جیت لیا اچھے پلیئر میں مہمانوں کی طرف سے نقد رقم دینے کا سلسلہ میچ کے دوران جاری رہا فائنل ٹیم کپ 50 ہزار روپے اور نقد رقم سے نوازا گیا اور سیکنڈ ٹیم کو بھی کپ 30 ہزار روپے اور نقد رقم دی گئی ان کے علاوہ دیگر کبڈی کے کھلاڑیوں میں کپ اور نقد رقم تقسیم کی گئی ۔گراؤنڈ میں تماشائیوں کی تعداد بہت زیادہ تھی کھیل کے درمیان نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا گیا ۔اچھا کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں کی عوام کی طرف سے داد دی گئی ۔اور پلیروں کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔کمیٹی کی طرف سے بہترین انتظامات کیے گئے ۔اخر میں کمیٹی کے چیئرمین چوہدری نصیر احمد چیمہ اور ان کی ٹیم نے انے والے تماشائیوں اور پلیروں کا شکریہ ادا کیا ۔نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا ۔
