مسیحی برادری کے مقدس دن گڈ فرائیڈے اور خوشیوں بھرے تہوار ایسٹر کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ جہلم کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد

Spread the love


​جہلم: ( بلال رضا) مسیحی برادری کے مقدس دن گڈ فرائیڈے اور خوشیوں بھرے تہوار ایسٹر کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ جہلم کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی اور اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف کی زیرِ نگرانی منعقدہ اس تقریب میں کیک کاٹا گیا اور مسیحی برادری میں تحائف تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن نازیہ شہزادی، سماجی کارکن ایڈووکیٹ فرحت کمال اور مسیحی برادری کے معززین بھی موجود تھے۔
​تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی نے مسیحی برادری کو ایسٹر اور گڈ فرائیڈے کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کے پیروکار پاکستان کی ترقی میں برابر کے شریک ہیں اور آج کی یہ تقریب بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے۔
​اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف اور سی ای او ایجوکیشن نازیہ شہزادی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اقلیتی برادری کو ہر ممکن تحفظ اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ سماجی کارکن ایڈووکیٹ فرحت کمال نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ ایسے اقدامات سے معاشرے میں بھائی چارے اور رواداری کو فروغ ملتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر مسیحی برادری کی خوشحالی اور ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں