ان کی علمی و تدریسی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا۔ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن خیبرپختونخوا
پشاور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل نیوز ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن خیبرپختونخوا ڈاکٹر فرید اللہ شاہ اور ڈائریکٹوریٹ کے تمام افسران اور عملہ، گورنمنٹ ڈگری کالج کے ٹی ایس ہری پور کے پروفیسر عالمزیب ایسوسی ایٹ پروفیسر آف میتھس کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ مرحوم نہایت شفیق، ملنسار اور بااخلاق شخصیت کے مالک تھے۔ ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن خیبرپختونخوا ڈاکٹر فرید اللہ شاہ نے کہا کہ ان کی علمی و تدریسی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اللہ تعالٰی انکی مغفرت نصیب فرمائے اور درجات بلند فرمائے اور اللہ تعالیٰ پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔آمین
