زاہد امتیاز بابا کی سادہ اور باوقار زندگی (رپورٹ مرزا طارق محمود)
جلالپور جٹاں کے محلہ پاکستانی سے تعلق رکھنے والے زاہد امتیاز بابا ایک نہایت باوقار، ملنسار اور ہر دلعزیز شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی سادگی، خوش مزاجی اور انسان دوستی کے اصولوں کے تحت گزاری، جو ان کی پہچان بن گئی۔
سیاسی و سماجی میدان میں ان کی خدمات قابلِ قدر رہیں۔ وہ ہمیشہ لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں اور بغیر کسی تفریق کے سب کے ساتھ خلوص اور محبت کا برتاؤ کرتے۔ ہے ان کی شخصیت کا سب سے نمایاں پہلو یہ ہے کہ انہوں نے کبھی کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی بلکہ انصاف اور برداشت کو اپنی زندگی کا حصہ بنایا۔
اہلِ علاقہ کے مطابق زاہد امتیاز بابا نہ صرف ایک بہترین انسان ہیں بلکہ ایک ایسے رہنما بھی ہے جنہوں نے اپنے کردار سے دوسروں کے لیے مثال قائم کی۔ ان کی سادہ زندگی اور اعلیٰ اخلاق آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔
ایسی شخصیات معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہوتی ہیں، جن کی یاد ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ زندہ رہتی ہے۔
