ڈاکٹر میجر یوسف اختر مرحوم کی فاتحہ، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب جنرل اظہر کیانی کی اہلِ خانہ سے تعزیت

Spread the love

جہلم ( بلال رضا ) معروف سماجی و فلاحی شخصیت ڈاکٹر میجر یوسف اختر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے مشیر وزیراعلیٰ پنجاب جنرل اظہر کیانی مرحوم کے گھر پہنچے، جہاں انہوں نے اہلِ خانہ سے اظہارِ افسوس کیا اور فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔

اس موقع پر مرحوم کے بیٹے اور بھتیجے بھی موجود تھے، جن سے جنرل اظہر کیانی نے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ تقریب میں چیئرپرسن ملک بدر سعید، صدر ملک اصف، شکیل انصاری، تنصیر اور نوجوان صحافی بلال رضا سمیت دیگر معزز شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

جنرل اظہر کیانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر میجر یوسف اختر مرحوم جہلم کی ایک نمایاں اور قابلِ فخر شخصیت تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی کا ایک اہم حصہ پاکستان آرمی میں خدمات انجام دیتے ہوئے گزارا اور بعد ازاں سماجی و فلاحی میدان میں نمایاں کردار ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم نے مختلف ویلفیئر اداروں کے قیام کے ذریعے جہلم کے عوام کی بے لوث خدمت کی، جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جنرل اظہر کیانی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں