پشاور میں ماہانہ کرمنل جسٹس کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

Spread the love

کرمنل جسٹس کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس کی صدارت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور نے کی۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل نیوز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن خیبر پختونخوا محمد رفیق خان مہمند نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور کی زیر صدارت منعقد ہونے والے ماہانہ کرمنل جسٹس کوآرڈینیشن کمیٹی (CJCC) کے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں فوجداری نظامِ انصاف کی بہتری، اداروں کے درمیان مؤثر روابط، مقدمات کی بروقت تکمیل اور عوام کو بہتر انصاف کی فراہمی سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر متعلقہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے اور نظام کو مؤثر و شفاف بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں