امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 30 حافظ عطاءالرحمن نے لالہ چک اور سول ہسپتال جلالپورجٹاں میں پریس کانفرنس

Spread the love


جلالپورجٹاں ( رپورٹ سید وسیم شاہ بخاری )امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 30 حافظ عطاءالرحمن نے لالہ چک اور سول ہسپتال جلالپورجٹاں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علاقے کے بنیادی مسائل پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میوال کی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں عوام کے لیے عذاب بن چکی ہیں جبکہ حکام اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہے۔
انہوں نے سول ہسپتال جلالپورجٹاں کے دورے کے دوران ہسپتال انتظامیہ کے رویے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مریضوں کے ساتھ غیر مناسب سلوک اور سہولیات کی کمی انتہائی افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے مگر یہاں صورتحال اس کے برعکس نظر آتی ہے۔
حافظ عطاءالرحمن نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر سڑکوں کی مرمت اور ہسپتال کے نظام کو بہتر بنایا جائے، بصورت دیگر وہ عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہیں عوام نے خدمت کا موقع دیا تو وہ حلقہ پی پی 30 میں ترقیاتی کاموں اور صحت کے نظام کی بہتری کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں