ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی (DPEC) کا اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ (رپورٹ سید وسیم شاہ بخاری)

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سید عطاء المنعم نے بریفنگ میں بتایا کہ اپریل 2026 کی پولیو مہم 13 سے 15 اپریل تک جاری رہے گی جبکہ 16 اپریل کو کیچ اپ ڈے رکھا گیا ہے۔ مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ وٹامن اے سپلیمنٹ بھی دی جائے گی۔
بریفنگ کے مطابق ضلع بھر میں 4 لاکھ 57 ہزار 259 بچوں کو کور کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے لیے 5169 اہلکار خدمات سرانجام دیں گے۔ مہم کے لیے 122 فکسڈ ٹیمیں، 39 ٹرانزٹ ٹیمیں سمیت مجموعی طور پر 4616 ٹیمیں فیلڈ میں کام کریں گی۔
اجلاس میں اے ڈی سی جی صبا سحر، ڈی ایچ او ڈاکٹر سید اعتزاز، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عثمان نعیم، عالمی ادارہ صحت کی نمائندہ ڈاکٹر صدف سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
