گجرات: ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی نے گلیانہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیرمین ڈاکٹر محمد عباس چوہدری کے ہمراہ نالہ تعمیر کے جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔

Spread the love

گجرات: ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی نے گلیانہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے(رپورٹ سید وسیم شاہ) چیرمین ڈاکٹر محمد عباس چوہدری کے ہمراہ نالہ تعمیر کے جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے تقریباً 5 ہزار فٹ طویل نالہ کی تعمیراتی پیش رفت کا معائنہ کیا اور کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ منصوبہ جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ تصور عباس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نالہ کی تعمیر ڈھائی ماہ میں مکمل کر لی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس منصوبے کی بروقت تکمیل سے گلیانہ میں بارشوں کے دوران نکاسیٔ آب کے مسائل پر قابو پایا جا سکے گا اور شہریوں کو ممکنہ مشکلات سے محفوظ رکھا جا سکے گا۔ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ تصور عباس اور ڈی او آئی اینڈ ایس محمد فخر کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والے میٹریل کے سیمپلز یو ای ٹی میں ٹیسٹنگ کے لیے بھجوائے جائیں تاکہ معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں