سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیت رانا نثار احمد کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کی تقریب منعقد ۔

Spread the love


رپورٹ سکندر ملک
ڈسٹرکٹ وزیراباد۔ جی ٹی روڈ کنارہ مارکی میں ساروکی چیمہ کے رہائشی ۔سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت رانا نثار احمد اف سعودی عرب کے صاحبزادے ڈاکٹر رانا علی حیدر نثار کی دعوت ولیمہ کی تقریب منعقد ۔مہمانوں کی امد کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری۔ دعوت ولیمہ میں
میزبان فیملی کی جانب سے پنجاب روایات کا مان برقرار رکھتے ہوئے انے والے مہمانوں کے اوپر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اس کے علاؤہ مختلف مکاتب فکر افراد کو بھی مدعو کیا گیا جس میں علاقے کے ایم این اے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ ۔ڈاکٹر ناصر جمال چوہدری حسن نواز چیمہ ایڈوو کیٹ امیدوار برائے چیئرمین ککا کولو ۔ان کے علاوہ ڈاکٹر صاحبان ۔کاروباری حضرات ۔ معزز علماء کرام سرکاری آفیسران ۔سیاسی و سماجی شخصیات ۔رشتہ داروں اور مقامی لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت ۔ تاکہ اپنائیت کا احساس برقرار رکھا جا سکے اس موقع پر دولہا ڈاکٹر رانا علی حیدر نثار کو ہار پہنا کر خوب گل پاشی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔دلہن کی طرف سے انے والے ۔ رشتہ داروں اور مہمانوں کے اوپر پھول کی پتیاں نچھاور کی گئی اور ہار پہنائے گئے ۔انے والے مہمانوں کی بہترین کھانوں سے خاطر تواضع کی گئی۔ اس موقع پر مسلم لیگ نون کے ایم این اے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ ۔ اور انے والے معزز مہمانوں کا کہنا تھا ۔
ولیمہ، نکاح کے بعد ہونے والی ایک خوشی کا موقع ہوتا ہے جس میں دلہن اور دلہا کے اہل خانہ، دوست اور رشتہ دار ایک ساتھ جمع ہو کر خوشی مناتے ہیں۔ یہ ایک اسلامی روایت ہے اور اس کا مقصد شادی کی خوشی کو لوگوں کے ساتھ بانٹنا اور معاشرتی تعلقات کو مضبوط کرنا ہوتا ہے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ولائمہ کے انعقاد کو پسند فرمایا اور اس میں شرکت کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ولیمہ کی تقریب، محض ایک خوشی کا موقع نہیں ہوتی، بلکہ اس کے ذریعے خاندان اور دوستوں کے درمیان محبت، تعاون اور بھائی چارہ بڑھتا ہے۔ اس میں کھانے کی تقسیم، محبت بھری باتیں اور دعاؤں کا تبادلہ ہوتا ہے جو نئے جوڑے کی زندگی میں برکتیں لے کر آتا ہے۔ اخر میں دولہا کے والد رانا نثار احمد اور رشتہ داروں نے تمام انے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور نئے تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ مہمانوں کو رخصت کیا ۔

اللہ تعالی ہمیں اپنی شادی کی خوشیوں کو سنجیدگی سے سمجھنے، اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ ان لمحوں کو شیئر کرنے اور اس میں برکتیں طلب کرنے کی توفیق دے۔امین ۔ثم امین ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں