ڈویژنل صدر پاکستان پیپلزپارٹی و سابق ممبر صوبائی اسمبلی انجنیئر جاوید اکبر ڈھلوں چوہدری عمر جعفر گجر سے جعفر آباد میں ملاقات کی

Spread the love


*رحیم یار خان ( میاں طالب حسین )
ڈویژنل صدر پاکستان پیپلزپارٹی و سابق ممبر صوبائی اسمبلی انجنیئر جاوید اکبر ڈھلوں اور ڈویژنل ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری محمود الحسن نے سابق ڈپٹی اسپیکر و مرکزی رہنما مسلم لیگ نون سینیٹر چوہدری جعفر اقبال گجر اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی و سٹی صدر مسلم لیگ نون چوہدری عمر جعفر گجر سے جعفر آباد میں ملاقات کی اور ممبر صوبائی اسمبلی بیگم عشرت اشرف کی بہن، پارلیمانی سیکرٹری اکنامک افئیرز محترمہ زیب جعفر کی خالہ اور میجر ریٹائرڈ اختر محمود کی اہلیہ کی وفات پر ان سے تعزیت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور ان کیلئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی کریم داد گجر بھی موجود تھے بعد میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خلیج جنگ نے پاکستان کی معیشت اور عوام پر جو اثرات مرتب کئیے ہیں اس سے نبرد آزما ہونے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے قومی سلامتی کے امور پر ایک موقف اختیار کرنا چاہئے تاکہ پاکستان کا وقار عالمی سطح پر بلند ہو اور اس خطے پر پاکستانی اثر و رسوخ بڑھے اور پاکستانی تشخص نمایاں ہو سکے اس موقع پر چوہدری جعفر اقبال گجر اور انجنیئر جاوید اکبر ڈھلوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ذاتی سیاست اور پارٹی سیاست کا توازن رکھتے ہوئے ملکی ایشوز اور عوامی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے اور موامی مسائل کا بھی حل نکالنا چاہئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں