رحیم یارخان (میاں طالب حسین )
ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کے انچارج محمد متین کا ڈرائیورز کو لیکچر سٹی ایریا میں آگاہی پینا فلیکس آویزاں۔ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد ساجد کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے لاری اڈے کا وزٹ کر کے ڈرائیوروں کو روڈ سیفٹی اور حادثات کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی دی۔ اس دوران LPG اور CNG سلنڈر/کٹس والی گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی اور ڈرائیوروں کو ان کے خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے ہدایت دی گئی کہ ایسی غیر محفوظ تبدیلیوں سے اجتناب کریں۔یہ اقدامات شہریوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے، دریں اثناء حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین کی مؤثر عملداری کے لیے کیے گئے اہم شاہراہوں، چوکوں اور نمایاں مقامات پر لین و لائن ڈسپلن اور روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی بینرز اور پینا فلیکس آویزاں کیے۔اس اقدام کا مقصد شہریوں میں ٹریفک قوانین سے آگاہی پیدا کرنا، ان پر عملدرآمد کو فروغ دینا اور شہر میں ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر اور منظم بنانا ہے۔
