​ ممتاز قانون دان راجہ زاہد احمد جرال کی والدہ کے لیے فاتحہ خوانی

Spread the love


(رپورٹ مرزا طارق محمود)
​جلالپور جٹاں: ممتاز قانون دان راجہ زاہد احمد جرال ایڈوکیٹ کی والدہ محترمہ کی وفات پر علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے اظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔
​اس سلسلے میں سابق وائس چیئرمین بلدیہ جلالپور جٹاں حاجی مرزا محمد ریاض نے دیگر معززین کے ہمراہ راجہ زاہد احمد جرال سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں
​مرزا ظفر اقبال
​محمد آصف ساتل ایڈوکیٹ
​زاہد بابا
​مرزا ظہور احمد
​ملاقات کے دوران تمام شخصیات نے سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ شرکاء نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
​دعا:
​”اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ ہمت و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں