
جلالپور جٹاں (رپورٹ مرزا طارق محمود): مسلم ہینڈز انٹرنیشنل برطانیہ کے چیئرمین سید لختِ حسنین شاہ نے سید احسان شاہ اور سید ذیشان شاہ کے ہمراہ پریس کلب جلالپور جٹاں کے فنانس سیکرٹری سید وسیم شاہ بخاری کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جلالپور جٹاں کے لیے بڑے فلاحی منصوبوں کا اعلان کیا۔
عوامی بہبود کے لیے بڑے اعلانات
چیئرمین مسلم ہینڈز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلالپور جٹاں سے ان کا خاص لگاؤ ہے اور یہاں کے عوام کی خدمت کر کے انہیں دلی خوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے سید وسیم شاہ کو یقین دلایا کہ:
بہت جلد جلالپور جٹاں میں ایک ہفتے کے لیے فری میڈیکل اور آئی کیمپ لگایا جائے گا۔
اس کیمپ کے دوران مستحق افراد کے پورے جسم کے تمام ٹیسٹ مکمل طور پر مفت کیے جائیں گے۔
انسانیت کی خدمت کا عزم
سید لختِ حسنین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ “ہماری تنظیم پوری دنیا میں انسانیت کی خدمت کر رہی ہے، لیکن اپنے شہر جلالپور جٹاں کے لیے کام کرنا میرے لیے باعثِ مسرت ہے۔” انہوں نے یاد دلایا کہ مسلم ہینڈز پہلے بھی یہاں عیدِ قربان پر قربانیوں کا اہتمام، سیلاب زدگان کے لیے خوراک اور ادویات کی فراہمی جیسے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
عشائیہ اور شکریہ
اس موقع پر فنانس سیکرٹری پریس کلب سید وسیم شاہ بخاری نے اپنے ماموں جان سید لختِ حسنین شاہ اور کزن سید احسان شاہ و ذیشان شاہ کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے معزز مہمانوں کے اعزاز میں ایک خوبصورت اعشائیے کا اہتمام کیا گیا
