ہیڈ پوسٹ آفس وزیراباد میں فارن پوسٹ آفس کی پروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا

Spread the love

سکندر ملک
ہیڈ پوسٹ آفس وزیراباد میں فارن پوسٹ آفس کی پروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا مہمانوں کا استقبال پھول کی پتیاں نچھاور کر کے اور گلدستہ پیش کیا گیا فیتا کاٹا گیا اور ملک کی سلامتی خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں ۔پروگرام کا اغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے شروع ہوا ۔محمد طارق نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیے ۔اس تقریب کے مہمان خصوصی ، ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ سمیع اللّٰه خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب بریگیڈیئر سکندر حیات، ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز محمد رضوان، پوسٹ ماسٹر جنرل سنٹرل پنجاب چوہدری ضیاء الحق رانجھا، ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل لاہور سرکل فائزہ امتیاز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
ڈی جی پاکستان پوسٹ سمیع اللّٰه خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیرآباد کی کٹلری صنعت اور بڑھتی ہوئی برآمدات کے پیش نظر فارن پوسٹ آفس کا قیام وقت کی اہم ضرورت تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس سہولت سے نہ صرف وزیرآباد بلکہ گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین اور گجرات کی بزنس کمیونٹی بھی مستفید ہو سکے گی اور اپنی مصنوعات کم لاگت اور بہتر سہولیات کے ساتھ بیرون ملک بھیج سکیں گے۔ یہ پاکستان کا چھٹا فارن پوسٹ آفس ہے اس سے قبل کراچی، لاہور اور سیالکوٹ میں یہ سہولت موجود تھی۔ ڈی نے واضح کیا کہ کسی بھی پوسٹ آفس کے ذریعے غیر قانونی اشیاء کی ترسیل پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر بریگیڈیئر سکندر حیات نے کہا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس کلیئرنس کے عمل کو تیز بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، تاہم برآمد کنندگان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے سامان میں کسی قسم کی ممنوعہ اشیاء شامل نہ کریں تاکہ پوری بزنس کمیونٹی کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تقریب میں بزنس کمیونٹی، شہریوں اور محکمہ ڈاک کے افسران و ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس اقدام کو علاقے کی معاشی ترقی کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا۔اس پر وقار تقریب کے موقع پر پاکستان کٹلری کے صدر۔اعظم بھٹا ۔چیمبر اف کامرس کے صدر ضمیر زیدی پریس کلب وزیرا اباد کے صدر افتخار بٹ صاحب جنرل سیکرٹری سید ضمیر کاظمی ۔مسلم لیگ نون یوتھ فور ضلع وزیراباد کے صدر چوہری عظیم نصراللہ ۔دنیا نیوز کے سینیئر صحافی کاشف محمود ۔عدنان بٹ ۔صوفی نثار ۔ان کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے لوگ اور دیگر افراد بھی موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں