آج مورخہ 13 اپریل 2026 بروز سوموار سبی: پردہ کلب میں بلڈ ڈونیشن کیمپ، درجنوں شہریوں اور فلاحی کارکنوں کی شرکت

Spread the love



سبی (نیوز رپورٹ بیورو چیف بلوچستان ملک بشیر احمد مندوانی رند) ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سبی کے زیر اہتمام ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سبی امجد جاوید لاشاری کی کاوشوں سے پردہ کلب سبی میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں مختلف فلاحی تنظیموں کے رضاکاروں اور شہریوں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت خون کے عطیات جمع کروائے۔
اس موقع پر کاروانِ خدمت ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کی جانب سے بھی نمایاں شرکت دیکھنے میں آئی، جہاں درجنوں افراد نے رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کیا۔ چیئرمین ملک بشیر احمد مندوانی رند کی قیادت میں تنظیمی وفد نے کیمپ میں بھرپور حصہ لیا اور انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔
کیمپ میں کاروان خدمت ویلفئیر سوسائٹی کے عہدے داران ممبران نے بھرپور شرکت کی جن میں شریک نمایاں شخصیات میں صوفی محمد سلیمان نقشبندی، سید حاجی شاہ، لالا عبد القیوم دہپال، غوث بخش سومرو، آغا بشیر احمد، فقیر ظفر نواز حیر بیار گورگیج، شاہنواز ہانبھی، فاروق ہانبھی، حاجی اسلم منگریو شاہ زیب مرغزانی ا محمد الیاس دہپال حضور بخش محمد مزمل دہپال اسامہ خان اسجد خان عبد الکبیر مرغزانی عبد الطیف چاکر خان مندوانی نصیر احمد مندوانی مرغزانی الہی بخش کڑک تحسین بہادر سلاچی عابد علی ہاڑہ سمیت اقلیتی برادر وشال کمار سمیت دیگر رضاکار شامل تھے، جنہوں نے خون عطیہ کر کے مریضوں کی زندگی بچانے میں اپنا کردار ادا کیا۔
تقریب کے دوران مقررین نے کہا کہ خون کا عطیہ دینا ایک عظیم انسانی خدمت ہے، جس سے کئی قیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ایسے فلاحی اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ معاشرے میں بھائی چارہ اور انسانیت کا فروغ ممکن ہو سکے۔
آخر میں منتظمین کی جانب سے تمام رضاکاروں اور شریک افراد کا شکریہ ادا کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آئندہ بھی اس طرح کے فلاحی پروگرامز کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں