لیپ ٹاپ سکیم کا جلد آغاز کیا جائیگا۔میاں ہمایون شاہ کاکاخیل

Spread the love

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام باچا خان یونیورسٹی میں طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔ضلعی صدر مسلم لیگ ن چارسدہ

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر چارسدہ میاں ہمایون شاہ کاکاخیل نے کہا کہ چارسدہ کے نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری ہے کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ سکیم کا جلد آغاز کیا جا رہا ہے اور وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں لیپ ٹاپ طالب علموں میں تقسیم کریں گے، انہوں نے کہا کہ ان کی خصوصی کاوشوں سے یہ منصوبہ عملی شکل اختیار کر رہا ہے، جس سے طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات میسر ائیں گی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر چارسدہ میاں ہمایون شاہ کاکاخیل نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ باچا خان یونیورسٹی کے طلبہ کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، انکا کہنا تھا کہ نوجوانوں اور طلبہ کی فلاح و بہبود پاکستان مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں