اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے پاکیزہ محفل کا انعقاد کیا کریں علامات صدام حسین ہم سے بچھڑ جانے والوں کو زندہ لوگوں کی دعاؤں کی ضرورت ہوتی ہے قاری غلام رسول

Spread the love


اسلام اباد نمائندہ خصوصی دنیا میں انے والے ہر شخص کو واپس ایک نہ ایک دن اپنے رب کریم کے پاس واپس جانا ہوتا ہے اور اپنی زندگی کا حساب دینا ہوتا ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ اخرت کے لیے سامان اکٹھا کریں یہ عارضی زندگی ہے اس کے لیے مسلمان کتنی محنت کوشش کرتے ہیں بینک بیلنس کوٹھیاں کاریں دنیا کی ہر ارائش کے لیے انسان دن رات محنت کرتا ہے لیکن اخرت کی فکر کوئی نہیں کرتا حالانکہ ہر شخص کو اچھی طرح علم ہے کہ یہ زندگی عارضی ہے ہمیشہ کے لیے اخرت ہی ہے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیمات سے بھی روشنا کرائیں بچوں کو نماز روزہ حج زکوۃ دوسروں کی مدد اور نیک کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کرنی چاہیے اور اسلامی تعلیمات ھی
اخرت کا خزانہ ہے ہم اپنے مرحومین کے لیے جو معافل قران خوانی نعت خوانی دعائے مغفرت کرتے ہیں ان کو ثواب ہر صورت ملتا ہے اسی لیے ایسی خوبصورت اور پاکیزہ موافل کا انعقاد ضروری ہے حضرت مولانا پروفیسر علامہ صدام حسین سلطانی نے چھونگل شریف میں سماجی و مذہبی شخصیت ملک تنویر نوشاھی، بانی و مرکزی چیئرمین ینگ ویلفیئر کونسل پاکستان اور حاجی نعیم کی ہمشیرہ ملک اسرار رحیم ملک افسر یاب فاجی ملک ابرار رحیم ملک آفتاب رحیم کی والدہ محترمہ کے چہلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا تقریب سے قاری غلام رسول قاری عامر قادری نوید وارثی صاحبزادہ ثاقب نقشبندی قیصر سلطانی حافظ اوزیر رحیم قاری فرحان سلطانی اور دوسرے علماء کرام نے بھی خطاب کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں