گلگت: الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے حلقہ GB_01 گلگت-I کے لیے عام انتخاب کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ریٹرننگ آفیسر و اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن(ر) عادل علی کے جانب سے جاری پبلک نوٹس کے مطابق انتخابی عمل کا آغاز 16 اپریل 2026 سے ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 16 اپریل سے 20 اپریل 2026 تک مقرر کی گئی ہے، جبکہ امیدواروں کے ناموں کی اشاعت 21 اپریل کو ہوگی۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 21 سے 28 اپریل تک مکمل کی جائے گی۔
ریٹرننگ آفیسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 2 مئی تک دائر کی جا سکیں گی جبکہ اپیلیٹ ٹریبونلز ان اپیلوں کا فیصلہ 9 مئی تک کریں گے۔ نظرثانی شدہ فہرست 10 مئی کو جاری ہوگی اور امیدواروں کے کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ 11 مئی مقرر کی گئی ہے۔
حتمی امیدواروں کی فہرست اور انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 12 مئی کو ہوگی، جبکہ پولنگ اتوار 7 جون 2026 کو منعقد ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں صبح 8 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
