(بلال رضا)
جھلم۔ صاف پانی سب کے لیے اس سلسلے میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پاپنے 67 ویں منصوبے کا افتتاح تحصیل سوہاوہ کے نواحی گاؤں ڈھوک تھاتھی میں کیا گیا۔ یہ فلاحی منصوبہ مہربانی ویلفیئر پروجیکٹ اور یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس کے پلیٹ فارم سے
معھد العرش اسلامی اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کونسل المرکز جہلم کے باہمی تعاون سے پایۂ تکمیل تک پہنچا۔جو علاقہ مکینوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔
افتتاحی تقریب میں گاؤں کے معززین عمائدین اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مہربانی ویلفیئر پروجیکٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر شہزانہ امتیاز۔اورمعروف سماجی شخصیت فلک ناز سیٹھی ۔اور عبدالغفور چوہان (چیئرمین یوتھ اسمبلی ہیومن رائٹس ضلع جہلم) فوکل پرسن بنارس خان بھی شریک ہوئے۔ تقریب نہایت پُروقار ماحول میں منعقد ہوئی جہاں مقررین نے صاف پانی کی فراہمی جیسے بنیادی مسئلے کے حل کو ایک بڑی انسانی خدمت قرار دیا۔
واضح رہے کہ ڈھوک تھوتھی کے مکین طویل عرصے سے پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم تھے۔ اہلِ گاؤں کو روزانہ دور دراز علاقے سے پانی لانا پڑتا تھا۔جس سے نہ صرف ان کی زندگی دشوار تھی بلکہ صحت کے مسائل بھی جنم لے رہے تھے۔اس منصوبے کی تکمیل کے بعد آج گاؤں میں خوشی کی ایک نئی لہر دوڑ گئی ہے اور لوگوں کے چہروں پر اطمینان اور مسرت صاف دیکھی جا سکتی ہے۔
اہلِ علاقہ نے مہربانی ویلفیئر پروجیکٹ اور اس کے معاون اداروں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے تحت مزید فلاحی منصوبے شروع کیے جائیں گے تاکہ معاشرے کی بہتری انسانی ہمدردی اور عوامی خدمت کا یہ سفر جاری رہے۔
یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ اس عظیم منصوبے کے پسِ پشت ڈاکٹر شہزانہ امتیاز صاحبہ کی انتھک محنت خلوصِ نیت اور دکھی انسانیت کے لیے دردِ دل کارفرما ہے۔ان کی مسلسل کاوشیں اس بات کا عملی ثبوت ہیں کہ اگر نیت نیک ہو اور ارادہ مضبوط ہو تو معاشرے میں مثبت تبدیلی لانا ممکن ہے۔
