اسلام اباد نمائندہ خصوصی ایک تو مہنگائی پھر بے روزگاری نے پہلے ہی غریب عوام کا جینا محال کر رکھا ہے اوپر سے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ ہر کنٹے بعد لوڈ شیڈنگ ہوتی جا رہی ہے اخر حکمران چاہتے کیا ہیں غریب عوام کو گولی سے سرعام مروا دو سسک سسک کر کیوں عوام کی جان لینے پر تلے ہوئے ہو یاد رکھو اللہ پاک کا عذاب اپ لوگوں پر ضرور ائے گا نہ گیس نہ پانی نہ بجلی عوام ان چیزوں کو ترس رہی ہے اور اپ دنیا کو صلح کا درس دینے پر لگے ہوئے ہیں اپنی قوم کی خبر نہیں دوسروں کی ہمدردیاں اپ کو عذاب الہی سے نہیں بچا سکتی ینگ ویلفیئر کونسل پاکستان کے بانی و مرکزی چیئرمین ملک تنویر نوشاھی نے اپنے اخباری بیان میں ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ غریب کی اہ بددعا سے ڈرو قیامت کے دن کیا جواب دو گے غریب عوام اپ کا کچھ بگاڑ تو نہیں سکتی مگر بددعا تو ضرور دے سکتی ہے اپ لوگ 24 گھنٹے اے سی میں رہتے ہو خدارا عوام پر رحم کرو اور گیس پانی بجلی اشیائی خرد و نوشی کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں اپ کو عوام پر مسلط کرنے والوں کو بھی اللہ پاک ھدایت فرمائے ھمیں قرآن مجید کی آیات سے سمجھانے والو حکمرانوں کو بھی درس دو
