سید وقاص جعفری سیکرٹری جنرل الخدمت اور دیگر کا خطاب اور عطاے ایوارڈ
لاہور( اردو گلوبل نیوز حکیم رفعت نسیم سے)الخدمت فاؤنڈیشن کے اُن محنتی، مخلص اور باہمت سٹاف اور والنٹیئرز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک پروقار تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد کیا گیا، جنہوں نے دن رات خدمتِ خلق کے جذبے کے تحت سیلاب زدگان کی مدد اور بنو قابل پروگرام میں نمایاں کردار ادا کیا۔


یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے مشکل ترین حالات میں بھی ہمت نہیں ہاری اور انسانیت کی خدمت کو اپنا مشن بنایا۔ سیلاب کے دوران متاثرین تک امداد پہنچانا ہو یا نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے بنو قابل پروگرام میں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانا ان کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔
اس تقریب میں ان تمام افراد کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازی اسناد سے نوازا گیا۔
ہم ان تمام رضاکاروں اور سٹاف کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتے ہیں جو خاموشی سے انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔
