جہلم القاسم انسٹیٹیوٹ فار اسپیشل چلڈرن میں سالانہ رزلٹ ڈے کی پروقار تقریب کا انعقاد

Spread the love


​جہلم (بلال رضا) اسلام پورہ، جہلم میں واقع معذور بچوں کی تعلیم و تربیت کے ممتاز ادارے “القاسم انسٹیٹیوٹ برائے اسپیشل بچگان” میں سالانہ رزلٹ ڈے کی ایک پروقار اور خوبصورت تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر جہلم جناب آفتاب اشرف تھے، جبکہ گیسٹ آف آنر کے طور پر ایم این اے بلال اظہر کیانی کے پرسنل سیکرٹری جناب ناظم کیانی نے شرکت کی۔
​نمایاں کارکردگی اور انعامات کی تقسیم
​تقریب کے دوران سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر اساتذہ کی محنت کو سراہتے ہوئے بیسٹ ٹیچر ایپریسیشن ایوارڈز سے بھی نوازا گیا، جن میں عروج رزاق اور آصفہ فاطمہ سرفہرست رہیں۔
​مخیر حضرات اور انتظامیہ کا جذبہ خیر سگالی
​ادارے کے چیئرمین ملک بدر سعید نے اسٹاف کی حوصلہ افزائی کے لیے فی کس 5000 روپے اعزازیہ دینے کا اعلان کیا۔ جبکہ معظم فاؤنڈیشن کی جانب سے تمام بچوں کے لیے عید کے نئے جوڑوں کا تحفہ دیا گیا۔ ادارے کی پرنسپل حنا ثاقب نے اپنی جیبِ خاص سے 100 بچوں کے لیے خصوصی گفٹ پیکس تیار کروائے، جنہیں دیکھ کر بچوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔
​ثقافتی پروگرام اور ٹیبلوز
​اسپیشل بچوں نے رنگا رنگ ٹیبلوز اور خاکے پیش کر کے حاضرین کے دل جیت لیے۔ مہمانوں نے اساتذہ کی تربیت اور بچوں کی خود اعتمادی کو بے حد سراہا۔ تقریب کے اختتام پر القاسم انسٹیٹیوٹ کی جانب سے تمام بچوں کے لیے ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
​مشترکہ کاوشوں کا اعتراف
​صدر ادارہ آصف ملک نے تقریب کی کامیابی پر ایڈمنسٹریٹر، کونسل ممبرز، لیڈی ورکرز، ڈرائیور حضرات اور تمام تدریسی عملے کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان بچوں کی خدمت ایک عبادت ہے اور اللہ پاک تمام معاونین کی کاوشوں کو قبول فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں