سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری معین نواز وڑائچ ایم پی اے نے معززین علاقہ کے ہمراہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا

Spread the love

​جلالپور جٹاں (رپورٹ مرزا طارق محمود): سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری معین نواز وڑائچ ایم پی اے نے معززین علاقہ کے ہمراہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدری جہانزیب وڑائچ، چوہدری عنایت میراں، چوہدری یوسف اور چوہدری نواز (چک رحمان) بھی موجود تھے۔
​دورے کے دوران سابق ایم پی اے نے جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام اور ٹھیکیداروں کو ہدایات دیں کہ کام کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ عوام جلد از جلد ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔
​چوہدری معین نواز وڑائچ کا کہنا تھا کہ:
​”علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم سیاست کو خدمتِ خلق کا ذریعہ سمجھتے ہیں اور ان منصوبوں کی تکمیل سے مقامی آبادی کو درپیش سفری اور بنیادی ڈھانچے کے مسائل حل ہوں گے۔”
​اس موقع پر اہل علاقہ نے سابق ایم پی اے اور ان کے وفد کا استقبال کیا اور ترقیاتی کاموں میں ذاتی دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں