وزیرآباد(نا مہ نگار)وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار سیف انجم کی زیر صدارت منعقدہ اہم اجلاس میں سمیڈا کی چیف ایگزیکٹو آفیسر میڈم نادیہ جہانگیر سیٹھ اور سمیڈا آفیسر محمد آصف سمیت متعلقہ حکام نے مقامی مائیکرو سمال اور میڈیم انٹرپرائزز کٹلری کلسٹر وزیرآباد کی ترقی اور آئندہ وفاقی بجٹ میں ریلیف اقدامات پر تفصیلی غور کیا اجلاس میں مینجنگ ڈائریکٹر پاک کٹلری کنسورشیم وزیرآباد اور چیئرمین ایم ایس ایم ای اسٹینڈنگ کمیٹی وزیرآباد چیمبر آف کامرس محمد خالد مغل نے کٹلری سیکٹر کی پیداواری لاگت میں کمی ایکسپورٹ میں اضافے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فروغ کے لیے جامع تجاویز پیش کیں وفاقی سیکرٹری نے مقامی کلسٹر کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے طویل المدتی حکمت عملی کے تحت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے کا یقین دلایا جبکہ میڈم نادیہ جہانگیر سیٹھ نے میڈ اِن پاکستان وزیرآباد کٹلری مصنوعات (HS 8211 اور 8215)کو ملکی و عالمی منڈی میں مسابقتی بنانے کے لیے مربوط اقدامات پر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا اس موقع پر محمد خالد مغل نے اسٹیٹ بینک کی ایم ایس ایم ای فنانسنگ اسکیمز کے ذریعے سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اجلاس میں چیئرمین پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن محمد جمال بھٹہ اور چیئرمین ہنٹنگ اینڈ نائف ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن ندیم احمد وڑائچ سینئر وائس چیئرمین حبیب اللہ چو ہدری اور چیئرمین سیکٹورل کٹلری کمیٹی مہر شکیل اعظم نے بھی شرکاء میٹنگ کو کٹلری کلسٹر وزیرآباد کی ڈویلپمنٹ کے لیے تمام اسٹیک ہں ولڈرز سے مکمل مشاورت کی یقین دہانی کروائی جبکہ وفاقی سیکرٹری نے آئندہ وفاقی بجٹ میں کٹلری کلسٹر وزیرآباد کی مستقل ڈویلپمنٹ حکمت عملی کو ترجیح دینے کا اعلان کیا۔
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
