
وزیرآباد سیالکوٹ روڈ پر باب وزیرآباد کی تعمیر پر باقاعدہ کام شروع کر دیا گیا ہے۔ منصوبے کا مقصد شہر کے داخلی راستے کو خوبصورت اور جدید طرز پر استوار کرنا ہے۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ / وزیرآباد نوید احمد نے تعمیراتی مقام کا دورہ کیا اور منصوبے کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایم این اے بلال فاروق تارڑ، ایم پی اے چودھری وقار احمد چیمہ اور اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین، ایم ڈی واسا، سی ایم سی سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کام کو مقررہ معیار اور ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے۔
اس موقع پر جواد حسین پیرزادہ، اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد نے ڈپٹی کمشنر کو مریم نواز شریف کے خوبصورت پنجاب پروگرام کے تحت وزیرآباد میں جاری خوبصورتی اور تزئین و آرائش کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔
