
سکندر ملک ۔
ڈسٹرکٹ وزیراباد کے نواہی علاقہ قصبہ سوہدرہ تلواڑاہ صابن فیکٹری میں چوہدری شوکت (مرحوم) گروپ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے بلا مقابلہ نو منتخب ہونے والے مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی چوہدری بلال فاروق تارڑ صاحب ۔مسلم لیگ نون کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری وقار احمد چیمہ ۔سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عنصر محمود سندھو صاحب ۔سیاسی و سماجی شخصیت سابقہ چیئرمین بلدیہ وزیراباد بابو شعیب ادریس صاحب ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ نون گجرانوالہ میاں مدثر نذیر صاحب ۔کی امد ۔انے والے مہمانوں کا استقبال پھول کی پتیاں نچھاور کر کے ہار پہنا کر اور خوبصورت بچے نے گلدستہ پیش کیا۔ پروگرام کا اغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے شروع ہوا ۔تلاوت کلام پاک کے لیے حافظ عبدالرحمن ۔نعت شریف کے لیے طلحہ نوید ۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیے حاجی محمد اشرف صاحب نے۔تمام مقررین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ۔مسلم لیگ نون کو مضبوط کرنے پر زور دیا ۔چوہدری اویس شوکت گروپ نے ایم این اے اور ایم پی اے صاحب کو تلواڑا کے مسائل سے اگاہ کیا ۔ایم این اے بلال فاروق تارڑ صاحب اور ایم پی اے چوہدری وقار احمد چیمہ نے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جس میں گیس پائپ لائن روڈوں کا کام گلی محلوں اور سکول کے حوالے سے مکمل یقین دہانی کروائی ۔اور ان کا کہنا تھا کہ چند روز کے اندر اندر ایک کمیٹی بنائی جائے گی جس میں تمام کاموں کو جنگی بنیادوں پر کروایا جائے گا ۔اور ہم اپ کے بہت شکر گزار ہیں ۔ اپ مسلم لیگ نون کے مخلص ساتھی ہیں ۔اور ہمارے اپ سے محبتوں والے رشتے ہیں جسے ہم کبھی نہیں بلا سکتے ۔اور ہم لوگ خصوصی اپ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ائے ہیں ۔جن کی دعاؤں سے اللہ تعالی نے ہمیں فتح اور کامیابی عطا کی ۔ اس موقع پر چوہدری شوکت مرحوم کہ صاحبزادے چوہدری اویس شوکت ۔میاں اکرم صاحب ۔سابقہ پریس کراپ کے صدر ملک نجیب اللہ سینیئر صحافی عبدالرشید چوہدری محمود اختر میاں نوید الرحمن مہر محمد ادریس حق نواز جٹ امان اللہ محمد یوسف حبیب الرحمن مغل چاچا جی مرتضی ۔ان کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کہ لوگ اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی ۔انے والے مہمانوں کے لیے بہترین کھانے کا اہتمام کیا گیا ۔اخر میں تمام انے والے مہمانوں کا میاں محمد اکرم اور چوہدری اویس شوکت نے شکریہ ادا کیا ۔نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ انے والے مہمانوں کو رخصت کیا ۔
