سکندر ملک
ضلع وزیراباد بھٹی کے یونین کونسل ڈھونیکے کے رہائشی مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنما ۔چوہدری مختار احمد وڑائچ کے صاحبزادے نے قران پاک حفظ کر لیا ۔ماں باپ اور خاندان کے لوگوں کے لیے دنیا میں ہی خوشخبری ۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“اپنی اولاد کی عزت نفس کا خیال رکھو، اور انہیں اچھے آداب (و اخلاق) سکھاؤ۔”
اس حدیث میں رسول اللہ ﷺ نے اولاد کی تربیت کے اہم اصول کو بیان فرمایا ھے، کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنی اولاد کی عزتِ نفس کا خیال رکھیں اور انہیں بہترین اخلاق اور آداب سکھائیں، یہ اس بات کی دلیل ھے کہ اسلام میں بچوں کی صحیح تربیت اور ان کی شخصیت کی تعمیر کو بہت اہمیت دی گئی ھے، اس سے یہ سبق ملتا ھے کہ مومن کو اپنی اولاد کے ساتھ محبت، احترام اور حکمت کے ساتھ پیش آنا چاہیے اور ان کی تربیت پر خاص توجہ دینی چاہیے، مثال کے طور پر اگر والدین اپنے بچوں کو اچھے اخلاق، سچائی اور ادب دین کی تعلیم دیں ۔سکھائیں اور ان کی عزتِ نفس کو مجروح نہ کریں تو وہ ایک مضبوط اور باکردار شخصیت بن سکتے ہیں، یہ حدیث ہمیں یہ سکھاتی ھے کہ اولاد کی اچھی تربیت والدین کی بڑی ذمہ داری اور باعثِ اجر ھے۔
