

(مرزا طارق محمود ) تقریب کی صدارت معروف شاعر پروفیسرارشد شاہین کی جبکہ مہمان خصوصی خوب صورت لہجے کے شعراءمحترم ایوب صابر ،محمدآصف علوی(سیال کوٹ) اور نذر حسین ناز(چکوال ) تھے۔مہمان اعزاز شعرائے کرام میں پروفیسر کلیم احسان بٹ،
، مہدی چوہان،سیدغلام مجتبی، عثمان عبدالقیوم، آرب ہاشمی، فیضان فیض،ظہیر مہروی، ثانی صدیقی، صدیق ناصح، راشد منصور، راشد اللہ بٹ،عبدالقدیر گلفام، حسنین پرویز، تنویر دانش،ظہیر عباس،عمر بن مرتضی اور شوکت علی شوکت تھے یہ تقریب بٹ فارم ہاؤس سیالکوٹ روڈ جلال پور جٹاں میں منعقد ہوئئ ۔تقریب دو ادوار پر مشتمل تھی۔پہلا دور ممتاز شاعر فیض الحسن ناصر کی یاد میں تعزیتی اجلاس پر مشتمل تھا جس میں ممتاز شاعر اشفاق شاہین ظہیر مہروی اور پروفیسر غلام مجتبی نے اظہار خیال کیا اور مرحوم کے دعائے مغفرت کی گئی اس کے بعد شہزاد احمد شاذ صاحب کی والدہ محترمہ کے لئے بھی دعائے مغفرت کی گئی اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔بعدازاں شعری دور میں شعرائے کرام نے کلام پیش کیا بزم محبت کے سرپرست ندیم اسلم بٹ جبکہ نائب صدر ڈاکٹر احسان گھمن اور صدر اشفاق شاہین تھے۔
مشاعرہ کی ابتدائی تصاویر شئیر کی جا رہی ہیں باقی تصاویر اور وڈیوز جلد آن ائر کر دی جائیں گی
