
سکندر ملک ۔
اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ صاحب نے دفتر میں سائلین سے ملاقات کی اور عام شہریوں کے مسائل و شکایات کو تفصیل سے سنا۔
اس موقع پر متعدد درخواستوں اور شکایات کو موقع پر ہی حل کیا گیا جبکہ دیگر معاملات کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کی گئیں۔
انتظامیہ کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
