ڈاکٹر خالد مسود کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ۔

Spread the love

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ محمود نور اور ہسپتال ڈائریکٹر محمد طارق خان برکی ان سے ملاقات کی۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل نیوز کے مطابق ڈاکٹر خالد معسود، ہسپتال ڈائریکٹر گجو خان میڈیکل کمپلیکس نے آج لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پالیسی بورڈ کے اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ محمود نور ڈین لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور اور ہسپتال ڈائریکٹر محمد طارق خان برکی نے ان سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور، ہسپتال کے انتظامی معاملات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اجلاس میں صحت کے نظام کو مزید مؤثر بنانے، اداروں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے اور عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں