ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی (DDC) کا اجلاس منعقد ہوا،

Spread the love

(رپورٹ مرزا طارق محمود) جس میں تحصیل جلالپور جٹاں کی جوائنٹ اتھارٹی کے تحت مختلف ترقیاتی 3 منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں نالہ کی تعمیر، سڑک کی تعمیر، رضوان موٹر سے ڈیرہ عظیم کلا چور جلالپور جٹاں تک نالہ گزرگاہ کی تعمیر، ارشد شہید چوک جلالپور جٹاں روڈ کی تعمیر اور کلاچور جلالپور جٹاں میں تالابوں کی ڈی سلٹنگ کے منصوبوں کی منظوری دی گئی

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ تصور عباس، سی او ضلع کونسل سید فراز مہدی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ منظور شدہ منصوبوں پر جلد از جلد کام کا آغاز کر کے انہیں مقررہ مدت اور معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں