سابق صدر مرکزی انجمن تاجران و چیئرمین امن کمیٹی تھانہ سٹی جلالپورجٹاں میر فہیم اقبال نے مرزا افضال بیگ کی وساطت سے اپنی ٹیم کے ہمراہ پولیس لائن گجرات کا دورہ کیا،

Spread the love


جلالپورجٹاں(رپورٹ مرزا طارق محمود)
سابق صدر مرکزی انجمن تاجران و چیئرمین امن کمیٹی تھانہ سٹی جلالپورجٹاں میر فہیم اقبال نے مرزا افضال بیگ کی وساطت سے اپنی ٹیم کے ہمراہ پولیس لائن گجرات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پولیس افسران سے اہم ملاقات کی۔وفد میں ملک اقبال اور مرزا مبین بھی شامل تھے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی پولیس لائن نعیم گجر، آر آئی سلیم رضا اور ڈی ایس پی انویسٹیگیشن طارق جاوید سے تفصیلی میٹنگ ہوئی جس میں باہمی امور اور امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
میٹنگ کے دوران شہداء پولیس کے اعزاز میں ایک اہم اقدام اٹھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس حوالے سے عملی اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ میر فہیم اقبال نے کہا کہ پولیس کے شہداء قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں