وزیرآباد (نامہ نگار) معروف معالج اور ماہرِ صحت ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت کو جنوبی ایشیائی پبلک ہیلتھ آرگنائزیشن (SAPHO) کی جانب سے ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں “سرٹیفکیٹ آف اپریسی ایشن” سے نواز دیا گیا ہے ۔جو کہ پاکستان سمیت اہلیان وزیرآباد کے لیے ایک اعزاز ہے، تفصیلات کے مطابق یہ اعزاز سپوت وزیرآباد ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت کو ذیابیطس اور اینڈوکرائنولوجی کے شعبے میں ان کی تحقیقی سرگرمیوں اور عوامی صحت کے فروغ میں کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔ سرٹیفکیٹ میں ان کی اور
ذیابیطس اور اینڈو کرائنولوجی ریسرچ آرگنائزیشن یو کے اور ساؤتھ ایشین پبلک ہیلتھ آرگنائزیشن یوکے کے ساتھ وابستگی کو بھی سراہا گیا ہے۔مزید برآں، ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت کی برطانیہ میں شرکت اور ذیابیطس یوکے کانفرنس 2026 میں حاضری کو بھی ان کی پیشہ ورانہ کامیابیوں میں اہم سنگِ میل قرار دیا گیا ہے۔طبی و سماجی حلقوں نے ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت کو اس اعزاز کے حصول پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ شعبہ صحت میں خدمات انجام دیتے رہیں گے اور ملک و قوم کا نام روشن کریں گے سپوت وزیرآباد ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت اہلیان وزیرآباد کے یہ ایک اعزاز ہے ۔
