وزیراعلیٰ پنجاب ہیلتھ ریفارمز پروگرام کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیراباد میں انعقاد کیا گیا

Spread the love

سکندر ملک ۔
مہمانوں کا استقبال پھول کی پتیاں نچھاور کر کے ہار پہنا کر اور گلدستہ پیش کیا گیا۔فیتا کی کاٹا گیا ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی ۔اور صحت میلہ روم کا وزٹ کروایا گیا ۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد اسسٹنٹ کمشنر وزیر اباد جواد حسین پیرزادہ سی ای او ہیلتھ گجرانوالہ عمر شریف راٹھور ۔ ڈاکٹر عادل ایوب ۔ ایم ایس ڈاکٹر نعیم گھمن صاحب ۔ڈی ایس ڈاکٹر محسن ۔اور دیگر ڈاکٹر اور لیڈی ڈاکٹر بھی موجود تھی ڈاکٹرز و طبی عملہ کی حاضری چیک کی، شعبہ حادثات، پرچی کائونٹر، فارمیسی اور مختلف وارڈز کا بھی معائنہ کیا۔ دورہ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمرراٹھور، ڈی ایچ او ڈاکٹر عادل ایوب اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجے کی سہولیات کی دستیابی بارے استفسار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال عملہ و ڈاکٹرز کی حاضری چیک کی، ایم ایس ٹی ایچ کیو نے سہولیات کی دستیابی بارے بریفنگ دی اور صفائی ستھرائی، ادویات کی حکومتی پالیسی کے مطابق مفت فراہمی بارے بھی آگاہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ صحت کا شعبہ نہ صرف وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کی اولین ترجیحات میں بلکہ میری بھی پہلی ترجیح ہے۔ اس موقع پر یو جی نیوز یو کے بیوروچیف ضلع وزیراباد سکندر ملک کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گجرانوالہ کا کہنا تھا ۔یہ عورتوں کی تشخیص کے لیے پروگرام رکھا گیا ہے کہ اگر کسی کو کوئی بیماری ہے تو اس کا پتہ چل سکے اور باقاعدہ اس کا علاج کیا جائے ۔مہنگائی کے اس دور میں باہر سے علاج کرانا بڑا مشکل ہے جس سے گورنمنٹ پنجاب نے صحت میلہ کے نام پر شروع کیا ہے ۔میری ضلع وزیر اباد کے لوگوں سے گزارش ہے زیادہ سے زیادہ لوگ چیک اپ کروائیں ۔اور حکومت کے اس اقدامات سے فائدہ اٹھائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں