​جلالپور جٹاں اور گردونواح کے لیے بڑی خوشخبری: نکاسی آب کے منصوبے کی منظوری

Spread the love


​جلالپور جٹاں (رپورٹ سید وسیم شاہ ): اہلیان جلالپور جٹاں، کلاچور اور اسلام گڑھ کے لیے ایک بڑی کامیابی۔ چوہدری علی وڑائچ کی خصوصی کاوشوں سے ان علاقوں میں نکاسی آب کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کے لیے 155 ملین روپے کے خطیر فنڈز منظور کر لیے گئے ہیں۔
​اس منصوبے کی منظوری پر جلالپور جٹاں، کلاچور اور اسلام گڑھ کے مکینوں نے گہرے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے صفائی ستھرائی کے نظام میں بہتری آئے گی اور شہریوں کو گندے پانی کی نکاسی کے حوالے سے درپیش مشکلات سے مستقل نجات مل جائے گی۔
​منجانب: اہلیان جلالپور جٹاں، کلاچور اور اسلام گڑھ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں