جلالپور جٹاں (رپورٹ مرزا طارق محمود) اور اداروں کو فروخت کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے ۔اس دفعہ کوئی سمجھ دار فنانس مشیر ملا ہے جس نے کئی اداروں کو پرئیوٹائزکرنے کے بعد جو آمدن محصول ہونی تھی وہ اس نے بجلی کے بلوں ۔پٹرول ۔ثریفک چالانوں اور لائسنسوں کے ذریعے سے عوام کی خدمت کا نام رکھ کر عوام کی جیبوں سے نکال لی ہیں ۔ابھی سولر سسٹم پر لائسنس اور ٹیکس والا مشورہ اس کا ٹھیک نہیں ہے اس سے امیر لوگ متاثر ہونے کا خطرہ موجود ہے جس کی وجہ سے احتجاج بھی ہو گا اور وہ ملکی پالیسیوں کے برعکس بھی ہے کیونکہ حکومتی پالیسی ہمیشہ غریبوں کو ریلیف دینے کے لئے بنائی جاتی ہے اور غریب ہی مستفید ہونے چائیے۔میرے خیال میں غریبوں کو ریلیف دینے کیلئے ٹریفک سگنلز کو پرائیوٹائز کر دینا چاہیے ۔اگرچے حکومت نے اپنی استطاعت کے مطابق کافی سگنلز لگا رکھے ہیں اور چالان کی مد میں کافی آمدنی بھی ہو رہی ہے مگر پھر بھی متوقع آمدنی کا دس فیصد بھی نہیں ہے اگر ہم اوپن بولی کے ذریعے شفافیت پر مبنی آزاد پالیسی کے تحت لوگوں کو سگنل لگانے کی اجازت دی جائے ٹھیکیدار خود سگنل خرید کرے اور اس کی بجلی کا انتظام بھی ٹھیکیدار کے زمہ ہو ۔اور اس کو سینٹرل سگنلز آپریشن روم کے ساتھ منسلک کر دیا جائے ۔اس سگنل کے ذریعے جتنے چالان ہونگے اس کا چالیس فیصد ٹھکیدار کو دیا جائے اور ساٹھ فیصد حکومت کو بچت ہو جائے گی ۔مجھے قوی امید ہے کہ چند ماہ میں نہ صرف ہم ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے بلکہ تمام قرضوں سے بھی آزادی حاصل کر لیں گے۔ پاکستان ہمیشہ ژندہ باد۔
