جلپور جٹاں (رپورٹ مرزا طارق محمود )جماعت اسلامی جلالپور جٹاں کی تحریک تحصیل ھیڈ کواٹر ھسپتال دو کے زیر اھتمام اج اڈاٹم ٹم سے سول ھسپتال تک ایک بڑی احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر سےبڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور پنجاب گورنمنٹ اور ضلعی انتظامیہ سے فوری چھ لاکھ سے زائد انسانوں کے لیے تحصیل ھیڈ کواٹر ھسپتال کے قیام کا مطالبہ کیا ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی جلالپور جٹاں ڈاکٹر مدبر صدیق جنرل سیکٹری مرزا ارشد محمود نائب امراء زاھد محمود انصاری حاجی عبدالخالق پروفیسر منیر اعوان نعیم کوثر و دیگر نے کی
اس موقع پر ڈاکٹر مدبر صدیق نے شرکاء کو خراج تحسین پیش کی جو مسلسل جہدوجہد کر رھیے ھیں یہ تحصیل 30سال پہلے ریونیو بورڈ کی سفارش کے مطابق بن جانی چاھیے جو اج تک فنکشنل نہیں ھو سکی شہر مسائل کے انبار تلے دب چکی ھے پینے کا صاف پانی میسر نہیں کھیل کے لیے گراونڈز کی ضرورت ھے تفریحی پارکس کا شدید فقدان ھے سکول اور کالجز کی ضرورت ھے بے شمار سہولیات جو عوام کا حق تھا اس سے نا اھل ممبران اسمبلی اور بیوروکریسی کے گٹھ جوڑ نے ھم کو محروم کر رکھا ھے پچیس سال کا حساب کون دے گا ھم منتظر ھیں کہ ان نالائقیوں اور ناکامیوں کا کوئی تو ذمہ دار اعتراف کرے اور شہر کے لوگوں سے اس غفلت پر معافی طلب کرے لیکن وسائل پر براجمان سیاستدان اور بیوروکریسی اپنی ذات کو محظوظ کرنے اور تجوریاں بھرنے میں مگن ھیں ھم انکا احتساب بھی کریں گے اور گلی گلی چوک چوراھے پر ان کے ظلم کو آشکار بھی کرے گے بہت ھو چکا اب یہ ظلم اور ذیادتی بند ھونی چاھیے فوری طور سب سے پہلے جلالپور جٹاں تحصیل کو فنکشنل کیا جاے اور ابتدائی طور پر اسسٹنٹ کمشنر اور سب رجسٹرار ریونیو کو مستقل بنیادوں پر تعینات کیا جاے تاکہ اپکی کچھ تو سنجیدگی کی جھلک نظر انی چاھیے پوری تحصیل کے لوگ فوری اقدامات کے منتظر ھیں
ابتدائی جو سول ھسپتال کو اس مہم کے نتیجہ میں اپ گریڈ کرنے اور ٹراما سنٹر کی تعمیرات کے جو فنڈ منظور ھوے وہ جنگی بنیادوں پر خرچ کر کے فوری کام شروع کیا جاے کسی قسم کے تاخیری حربے استعمال کیے گے تو شدید ترین عوامی احتجاج کریں گے چونکہ چھ لاکھ انسانوں کے ٹی ایچ کیو ھسپتال کی فوری ضرورت ھے اسکا سنگ بنیاد رکھا جاے ھمارا مسلہ دوسری تحصیلوں سے بہت محتلف ھے یہاں صحت کی سہولیات نہ ھونے کے برابر ھیں اس لیے ھم حصوصی توجہ کے مستحق ھیں ھمارے ساتھ میرٹ پر کام کو یقینی بنایا جاے ان شاءاللہ مطالبات کی منظوری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور اس تحریک کا دائرہ کار وسیع کر رھیے ھیں اور ان شاءاللہ ھم 8 مئی کو سول ھاسپتل کے سامنے ایک بڑا احتجاجی دھرنے دیں گے جس میں عوام کی بہت بڑی تعداد اپنا احتجاج کرے اور اسکی بازگشت پنجاب گورنمنٹ تک سنائی دے گی ان شاءاللہ
