



رپوٹ ملک بشیر احمد مندوانی رند بیورو چیف سبی بلوچستان
کاروان خدمت ویلفئیر سوسائٹی رجسٹرڈ پاکستان ک پہلی بار بانی و چیرمین ملک بشیر احمد رند کی سربرائی میں تنظیم کے اہم رکن فقیر ظفر نواز مرغزانی ۔غوث بخش سومرو ۔آغا بشیر احمد آبڑو نے اس پروگرام میں شرکت کی ایک بہترین اور کامیاب ایکٹیوٹی کے اس پروگرام جس میں خواتین کو عید قربان کے ملبوسات تقسیم کیےگے
عنوان:* کاروان خدمت ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ پاکستان کی پہلی سالگرہ “کوئٹہ” میں منائی گئی، غریبوں میں عید قربان کے ملبوسات تقسیم کیے گے
کوئٹہ: کاروان خدمت ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ پاکستان نے اپنی پہلی سالگرہ نہایت عقیدت و جذبے کے ساتھ کوئٹہ میں مورخہ 24 اپریل کو بہترین طریقہ سے منائی۔ تقریب کا انعقاد فلاحی جذبے کو اجاگر کرنے کے لیے کیا گیا۔
تقریب کی اہم جھلکیاں:
1. ملبوسات کی تقسیم: عید الاضحیٰ کے موقع پر مستحق اور غریب خاندانوں میں بچوں، مردوں اور خواتین کے نئے ملبوسات تقسیم کیے گئے تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔
2. بھرپور شرکت: شہر کی معروف سماجی خاتون نے تقریب میں بھرپور شرکت کی اور تنظیم کی خدمات کو سراہا اس کے علاوہ ہماری تنظیم کی عہدے داران اور تنظیم کے اہم رکن اور کارکنان نے شرکت کی جن میں عنبرعین ۔ساجدہ ۔نبیلہ حیدر ۔فوزیہ کوثر سارہ بانو۔ آسیہ بی بی ۔نگہت بٹ ۔ممتاز اکبر ۔شہلاحسن جاوید ۔ثمینہ سرور ۔آمنہ ۔نایاب خان ۔شہناز کوثر ۔صابرہ سلطانہ ۔آمنہ ۔حافظ حفصہ۔ ایمان علی ثمینہ سرور ۔صحیفہ فلق ۔کہکشاں بٹ۔ طاہرہ آمنہ ۔فرخندہ ۔حمیرہ ۔نگہت ریاض ۔بشریٰ بی بی ۔
3. مہمانِ خصوصی: تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈی جی محمد اشرف گچکی سوشل ویلفئیر آفسیر بلوچستان تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا رپوٹ کے مطابق کاروان خدمت ویلفئیر کی تنظیم نے سبی میں پورے سال بہترین کارگردگی کا مظہرہ کیا اور غریب عوام کی خدمت کی اج وه اسی سلسلہ میں کویٹہ میں اپنی تنظیم کی طرف سے غریب عوام کی خدمت کے لیے تشریف لاۓ ہیں انکا جذبہ قابل دید ہے کہ “کاروان خدمت جیسے ادارے معاشرے کا اصل سرمایہ ہیں۔ ایک سال میں غریبوں کے لیے جو کام کیا گیا وہ قابلِ تقلید ہے۔”
4. چیرمین کا خطاب*: تنظیم کے صدر نے سال بھر کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ آئندہ سال تعلیم، صحت اور روزگار اورہماری بھرپور کوشیش ہو گی مزید فلاحی کاموں میں تیزی لائیں گے اور غریبوں محستقیںنوں تک انکی دہلیز تک ان انکی مدد کی جاۓ گی اور منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔
تنظیم کا پیغام:
“ہماری پہلی سالگرہ کا مقصد جشن نہیں بلکہ خدمت کا عہد نئی کرنا ہے۔ عید قربان پر ملبوسات کی تقسیم اسی سلسلے کی کڑی ہے۔”
اختتام:
تقریب کا اختتام دعا اور شرکاء کے لیے بہترین ٹی پارٹی سے ہوا۔ حاضرین محفل نے تنظیم کی کاوشوں کو خراجِ تحسین ۔پیش کیا
