پولیس کا مان، عوام کا اعتماد!

Spread the love


سکندر ملک
سائلین کی داد رسی اور مسائل کا فوری حل!
دبنگ اور فرض شناس ایس ایچ او فرحت اللہ چٹھہ صدر تھانہ وزیر اباد سے یو جی نیوز یوکے بیورو چیف ضلع وزیراباد سکندر ملک سے ملاقات۔ ایس ایچ او تھانہ صدر وزیر اباد نے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا سائلین کے مسائل سنتے ہی فوری کاروائی کے احکامات جاری کرتے ہیں ! ایس ایچ او کا کہنا تھا ہم اپنی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ہمیشہ عوام کے لیے موجود رہتے ہیں، تاکہ کوئی بھی شہری انصاف سے محروم نہ رہ سکے۔
ان کی محنت اور فرض شناسی کی بدولت تھانہ صدر وزیر اباد کے علاقہ میں کرائم کنٹرول ہوا ہے اور امن قائم ہوا ہے۔ اہلِ علاقہ ایس ایچ اوتھانہ صدر وزیر اباد کی کارکردگی سے بے حد خوش ہیں اور ان کے اس اقدام کو سراہتے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ صدر کی ایک مثالی پولیس افسر کی حیثیت سے اپنی پہچان ہے ۔ان کی کارکردگی اور اخلاق دونوں ہی قابل تعریف ہیں وہ اپنے دفتر میں ائے ہوئے سائلین سے انتہائی نرمی اور احترام سے پیش اتے ہیں جو کہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ مضبوط کرتا ہے ۔وہ کسی بھی معاملے میں تاہیر نہیں کرتے سائلین کو فوری انصاف فراہم کرنے کے لیے وہ فورا ایکشن لیتے ہیں اور مسائل حل کرتے ہیں ۔وہ ایک جرات مند اور دلیر افیسر ہیں جو اپنے فرائض کو نہایت ایمانداری اور نیک نیتی سے سر انجام دے رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں