سیکرٹری سوشل ویلفیئر خیبرپختونخوا شریف حسین کا کمیشن برائے وقار نسواں کے دفتر کا دورہ۔

Spread the love

اس موقع سیکرٹری سوشل ویلفیئر نے کمیشن برائے وقار نسواں کی چیئرپرسن ڈاکٹر سمیرا شمس سے ملاقات کی

پشاور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل نیوز کے مطابق سیکرٹری سوشل ویلفیئر، اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ ڈیپارٹمنٹ، خیبر پختونخوا شریف حسین نے خیبر پختونخوا کمیشن برائے وقارِ نسواں کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں چیئرپرسن ڈاکٹر سمیرا شمس سے اہم ملاقات ہوئی۔ملاقات میں خواتین کے حقوق کے تحفظ، کام کی جگہ پر ہراسانی کے خاتمے، اور شکایات کے مؤثر ازالے کے نظام کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر وومن کمیشن کی سیکرٹری شازیہ عطا اور ڈائریکٹر پروگرام آمنہ دارنی کی جانب سے سیکرٹری شریف حسین کو کمیشن کی مجموعی کارکردگی، جاری اقدامات، آگاہی مہمات اور خواتین کے تحفظ کے لیے قائم شکایتی نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈاکٹر سمیرا شمس نے کمیشن کی کارکردگی اور جاری اقدامات پر بھی روشنی ڈالی، جبکہ مختلف اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا تاکہ خواتین کو بہتر تحفظ، سہولت اور انصاف فراہم کیا جا سکے۔اس موقع پر ڈاکٹر سمیرا شمس نے شریف حسین صاحب کا دورہ کرنے اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کمیشن کی کاوشوں کو سراہنے پر دلی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس باہمی تعاون سے خواتین کے تحفظ اور بااختیار بنانے کے اقدامات مزید مضبوط ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں