
سکندر ملک ۔!
پبلک ڈیلنگ آورز — اے سی آفس وزیرآباد
اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جناب جواد حسین پیرزادہ صاحب نے پبلک ڈیلنگ آورز کے دوران شہریوں کے مسائل اور شکایات کو سنا۔
دورانِ ملاقات عوامی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مختلف نوعیت کے مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں، جبکہ متعدد شکایات کو موقع پر ہی حل کر کے سائلین کو ریلیف فراہم کیا گیا۔
اس موقع پر اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ عوامی خدمت، بروقت مسئلہ حل اور شفاف طرزِ حکمرانی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
