گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے الیکشن 2026 کے سلسلے میں جمعرات کے روز اپنے آفس میں ایک اہم اجلاس

Spread the love


گلگت # اسسٹنٹ کمشنر / ریٹرننگ آفیسر جی بی_ 1گلگت _1 کیپٹن (ر) عادل علی نے الیکشن 2026 کے سلسلے میں جمعرات کے روز اپنے آفس میں ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر آفس سے جاری ہدایات پر عمل درآمد کامیابی سے جاری ہے ۔ ٹینٹیٹو لسٹ کے مطابق مرد و خواتین ووٹروں کی سہولت کیلئے پولنگ سٹیشنوں کے مجوزہ تیاری کے سلسلے میں مجسٹریٹس دورہ کرکے رپورٹ دیں گے تاکہ کمی بیشی پوری کی جاسکے ۔ ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ ووٹرز کو ترجیجی بنیاد پر سہولیات کی فراہمی کی جائے گی ۔ پولنگ ڈے کے موقع پر خواتین اور مردوں کیلئے الگ الگ پولنگ بوتھ قائم کئے جائیں گے بالخصوص دور دراز علاقوں میں قائم پولنگ اسٹیشنوں میں پریزائڈنگ آفیسرز اور پولنگ سٹاف کیلئے خصوصی اقدامات کریں گے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حلقہ ایک گلگت ایک انتہائی اہم حلقہ ہے ہم اپنے حلقے میں شفاف انتخاب کو یقینی بناکر پورے جی بی کیلئے مثال قائم کریں گے ۔ ریٹرننگ سٹاف جی بی _1 گلگت ون 7 جون سے قبل تیاریاں مکمل کرے گی ۔ ووٹنگ کے روز پولنگ عملے کے ساتھ مجسٹریٹس اور پولیس بھی ہمراہ ہوگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں