الیکشن مہم 2026: حلقہ (LA38) جموں 5 میں سیاسی ہلچل تیز

Spread the love

(مرزا طارق محمود)
​مسلم کانفرس کے زیر اہتمام، سابق وزیراعظم ازاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کی مجاہد ہاؤس راولپنڈی میں اہم سیاسی شخصیات سے ون ٹو ون ملاقات
​راولپنڈی/جلالپور جٹاں (پریس ریلیز/نامہ نگار):
​الیکشن مہم 2026 کے تناظر میں، حلقہ (LA38) جموں 5 میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ اسی سلسلے میں، مسلم کانفرس کے مرکزی دفتر، مجاہد ہاؤس راولپنڈی میں سابق وزیراعظم ازاد کشمیر، سردار عتیق احمد خان سے جلالپور جٹاں کی ممتاز سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے ایک اہم ون ٹو ون ملاقات کی۔
​ملاقات کرنے والے وفد کی قیادت، جلالپور جٹاں کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سابقہ چیئرمین بلدیہ، حاجی محمد مرزا ریاض کر رہے تھے۔ وفد میں دیگر اہم شخصیات شامل تھیں، جن میں سیاسی و سماجی کاروباری شخصیت مرزا امجد محمود (الفیض پروٹین فارم)، مرزا ظہور حسین ( سینیئر نائب صدر پریس کلب جلالپور جٹاں)، اور مرزا طارق محمود (جنرل سیکرٹری پریس کلب جلالپور جٹاں) شامل تھے۔
​ملاقات کے دوران، سردار عتیق احمد خان اور جلالپور جٹاں کے وفد کے درمیان ملکی و بین الاقوامی سیاسی صورتحال، الیکشن مہم 2026 کے چیلنجز اور حلقہ (LA38) جموں 5 کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کا ماحول انتہائی خوشگوار اور امید افزا رہا۔
​سابق وزیراعظم نے وفد کے ارکان سے ان کی تجاویز اور آراء غور سے سنیں اور انہیں مسلم کانفرس کے منشور اور ترجیحات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے جلالپور جٹاں کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ مسلم کانفرس حلقہ (LA38) کے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
​حاجی محمد مرزا ریاض نے سردار عتیق احمد خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ جلالپور جٹاں کے عوام مسلم کانفرس کے ساتھ ہیں اور الیکشن 2026 میں پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “انشاءاللہ جلالپور جٹاں میں بڑا انقلاب آنے والا ہے اور تاریخ کا سب سے بڑا اکٹھ ہونے جا رہا ہے۔ وقت بتائے گا کہ ہم کتنے انمول تھے۔”
​مرزا امجد محمود نے کہا کہ مسلم کانفرس جلالپور جٹاں کی تعمیر و ترقی کا وعدہ پورا کرے گی اور عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
​مرزا ظہور حسین سینیئر اور مرزا طارق محمود نے بھی مسلم کانفرس کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ جلالپور جٹاں کے عوام کو پارٹی کے منشور اور ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کریں گے۔
​ملاقات کے بعد، سردار عتیق احمد خان نے جلالپور جٹاں کے وفد کے ساتھ ایک خوشگوار تصویری سیشن بھی کروایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں